Get Alerts

یورپی یونین کا ایلون مسک کے ایکس پر 140 ملین ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا ایلون مسک کے ایکس پر 140 ملین ڈالر کا جرمانہ

برسلز : یورپی یونین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر 140 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ جرمانہ آن لائن مواد سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں پر عائد کیا گیا ہے۔

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایکس نے غیر قانونی اور نقصان دہ مواد کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کیے، اور کمپنی کے خلاف تحقیقات گزشتہ دو سالوں سے جاری تھیں۔ یورپی یونین کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت آن لائن ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ "آزادیٔ اظہار جمہوریت کی بنیاد ہے" اور اس فیصلے کو امریکہ کے خلاف تعصب قرار دیا۔

دوسری طرف، ٹک ٹاک نے جرمانے سے بچنے کے لیے مخصوص رعایتیں فراہم کر کے اپنے آپ کو اس صورتحال سے نکال لیا۔

ٹیگز: