ٹرمپ خطے میں جنگ چھیڑ سکتے ہیں ،ایران

ٹرمپ خطے میں جنگ چھیڑ سکتے ہیں ،ایران

تہران :ایرانی پاسداران انقلاب کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ و ثقافت حمید رضا مقدم فر نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں جنگ چھیڑ سکتے ہیں جس کا مقصد ایران کا اس کے پڑوسی ممالک کے اندر رسوخ کم کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے.مقدم فر نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک دیوانہ اور سخت گیر انسان ہے جو انجام کی پرواہ کیے بغیر جنونی قسم کے اقدامات کرنے سے بھی نہیں ڈرتا۔ لہذا آج امریکی عوام یہ حقیقت جان چکے ہیں کہ انہوں نے ایک دیوانے کو منتخب کر لیا ہے جو چار برس تک وہائٹ ہاوس کے در و دیوار میں گھومتا رہے گا۔