معروف فیشن ڈیزائنرکے پروڈکشن ہاؤس میں چوری

لاہور:معروف فیشن ڈیزائنربی جی کے پروڈکشن ہاؤس میں نقب لگا کرپینتیس لاکھ مالیت کا قیمتی کپڑا چرالیا گیا۔

معروف فیشن ڈیزائنرکے پروڈکشن ہاؤس میں چوری

لاہور:معروف فیشن ڈیزائنربی جی کے پروڈکشن ہاؤس میں نقب لگا کرپینتیس لاکھ مالیت کا قیمتی کپڑا چرالیا گیا۔نقب زنی کی واردات گلبرگ ٹو میں واقع پروڈکشن ہاوس میں کی گئی۔ ڈریس ڈیزائنر کے مطابق چور نے دیوار پھلانگی  اور اسٹور روم کی گرل کاٹ کر اندر داخل ہوا ۔ چرائے گئے کپڑے کی مالیت تقریبا پنتیس لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ۔

پولیس نے ڈیزائنربی جی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔