بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کی ڈانس ویڈیو وائرل

بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کی ڈانس ویڈیو وائرل

ممبئی:بالی ووڈحسینہ کترینہ کیف کی ’کالا چشمہ‘ کی وڈیو کے بعد ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ڈانس پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان ‘ میں پہلی بار امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم میں ان کے مد مقابل کترینہ کیف اور فاطمہ ثناءشیخ مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

کترینہ کیف آج کل عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں جبکہ ’ٹھگ آف ہندوستان ‘میں ایک گانے پر ڈانس کرنے کے لئے آج کل خوب محنت کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘7 فروری کو سینماﺅں کی زینب بنے گی۔