ثانیہ مرزا کا والدہ بننے کے بعد ٹینس میں واپسی کا اعلان ، پریکٹس شروع کر دی

ثانیہ مرزا کا والدہ بننے کے بعد ٹینس میں واپسی کا اعلان ، پریکٹس شروع کر دی
کیپشن: image by facebook

دبئی : بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے یو ایس اوپن کے دوران ٹینس میں واپسی کا اعلان کر دیا جس کیلئے ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے ، ٹینس سٹار نے اس سلسلے میں دبئی میں ٹریننگ کا بھی آغاز کر دیا ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

اپنے انٹر ویو میں بھارتی ٹینس سٹار نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ٹینس میں دوبارہ واپسی میرے لیے چیلنج سے کم نہیں لیکن اپنے ہدف میں ہر ممکن طور پر کامیاب ہوں گی ، یو ایس اوپن میں شرکت کی بھرپور کوشش کروں گی۔