تیسرا ٹی 20 : جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی 20 : جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

سنچورین :پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سنچورین میں کھیلا جا رہا ہے جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ساؤتھ افریقی ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ملر جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں۔

تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں دوسرے ٹی 20 میچ میں حسن علی اور عثمان شنواری کی خراب کارکعگی کے باعث انہیں ٹیم سے ڈارپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فہیم اشرف اور محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اگر پاکستان آج کا میچ نہ جیتا تو پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔