انڈیا  نے پانچویں بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ  کپ جیت لیا

انڈیا  نے پانچویں بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ  کپ جیت لیا

جمیکار: انڈیا  نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے ہرا کر پانچویں بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈ  کپ کا   ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایونٹ کے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے  ٹاس جیت پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم بھارت کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، انگلینڈ کی ٹیم 189 رنز بنا سکی، جس میں جیمس ریو کے 95 رنز شامل تھے۔

انڈیا کے فاسٹ باؤلر  راج باوا نے 5 اور روی کمار نے 4 انگلش کھلاڑیو ں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز بھی متاثر کن نہیں تھا اور 49 کے سکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔تاہم  شیخ رشید نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے84 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا ۔راج باوا نے باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اپنی ٹیم کیلئے فائدہ مند 35 رنز جوڑے ۔ اس طرح بھارتی ٹیم نے 47ویں اوورمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز کا ہدف عبور کر کے انڈر 19 ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

مصنف کے بارے میں