بھارت کی بلبل لتا منگیشکر کی آخری رسومات ،اہم تفصیلات سامنے آگئیں

بھارت کی بلبل لتا منگیشکر کی آخری رسومات ،اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی :بھارت کی بلبل ،بالی ووڈ کو دنیا میں پہنچان دینے والی لتا منگیشکر کی آخری رسومات بروز اتوار پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شروع کی گئیں ،لیجنڈری گلوکارہ کی آخری رسومات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی شرکت کرینگی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   ممبئی میں   لتا منگیشکرکی آخری رسومات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں   ہیں،بھارت کی بلبل کی آخری  رسومات آج شام شیو ا جی  پارک میں  پاکستانی وقت کے مطابق 6بجے ادا کی جائیں گی ۔

a112c137c2a84ffd7a365c0056e4499e

بھارتی گلوکارہ کی آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی ،لتا  منگیشکر کی وفات پر کل بھارتی ریاست  مہاراشٹر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا جبکہ مغربی بنگال میں آدھا دن تعطیل ہوگی۔

b45991193e3d557871a59eb52816751d

مصنف کے بارے میں