Get Alerts

تحریک انصاف وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت پر آمادہ 

تحریک انصاف وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت پر آمادہ 
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ۔ باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ پشاور دھماکے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو اے پی سی طلب کی تھی جس کی تاریخ اب 9 فروری کردی گئی ہے۔ اے پی سی میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کو بھی دعوت دی گئی تھی لیکن عمران خان نے شرکت سے انکار کیا تھا۔