انتخابات 2024 سے تین روز قبل ترجمان الیکشن کمیشن پھر تبدیل

 انتخابات 2024 سے تین روز قبل ترجمان الیکشن کمیشن پھر تبدیل
سورس: file

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 سے تین روز قبل الیکشن کمیشن نے پھر ترجمان تبدیل کردیا۔


الیکشن کمیشن کے جینڈر ونگ کی ایڈیشنل ڈی جی نگہت صدیقی  الیکشن کمیشن کی نئی ترجمان مقرر  کر دہ گئی ہیں۔  الیکشن کمیشن نے نئی ترجمان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔


 خیال رہے کہ گریڈ20کے افسرسید ندیم حیدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو 5جنوری کو ترجمان مقرر کر دیا گیا تھا۔ ان کی تقرری ہارون خان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میڈیا کوارڈنیشن اینڈ اوٹ ریچ کی جگہ کی گئی تھی۔


 گریڈ19کے انفارمیشن گروپ کے افسر حامد رضاخان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نائب ترجمان تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں