پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج تعینات

پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج تعینات
سورس: file

لاہور: انتخابات 2024کے پُرامن انعقاد کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج تعینات کر دی گئی۔ لاہور،قصور اور شیخوپورہ میں پاک فوج کےجوانوں نےفرائض سنبھال لیے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق منڈی بہاوالدین،چکوال ،جہلم،سرگودھا سمیت دیگراضلاع میں بھی پاک فوج کل تک تعینات کردی جائے گی۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تمام اضلاع پاک فوج سے رابطے میں ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔صوبے بھر میں الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے  ۔

مصنف کے بارے میں