پی ٹی آئی نے میرے مخالف امیدوار کو ٹکٹ دینے کیلئے 3 کروڑ وصول کیے: شیخ رشید

پی ٹی آئی نے میرے مخالف امیدوار کو ٹکٹ دینے کیلئے 3 کروڑ وصول کیے: شیخ رشید
سورس: file

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں آج بھی پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لینے کے موقف پر آج بھی قائم ہوں۔ 

اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے میرے مخالف امیدوار کو ٹکٹ دینے کیلئے 3 کروڑ روپے وصول کیے ہیں جس کے میرے پاس شواہد موجود ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ٹی آئی کیخلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔ 

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اورشاہ محمود قریشی سمیت 498 ملزمان کیخلاف نو مئی کے مقدمات پر انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ملک اعجاز آصف  نے سماعت کی۔ ٹیکسلا پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری مانگ لی، جس کی شیخ رشید کے وکیل کی جانب سے مخالفت کی۔ عدالت نے ٹیکسلا پولیس کی شیخ رشید کی گرفتاری کی استدعا مسترد کر کے ٹیکسلا کے تینوں مقدمات میں ڈسجارج کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام مقدمات میں سماعت 13 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں