فیملی کی وجہ سے بریک لی تھی، دوبارہ کام کرنے کے لیے تیار ہوں:عامر خان

فیملی کی وجہ سے بریک لی تھی، دوبارہ کام کرنے کے لیے تیار ہوں:عامر خان

ممبئی:بالی وڈ کے اداکار عامر خان کاکہنا ہےکہ فیملی کی وجہ سے شوبز سے بریک لی تھی، اب دوبارہ کام کرنے  کے لیے تیار ہوں۔ اداکار عامر خان نے مزید کہاکہ  میں نے اس وقت میں ہندوستانی کلاسک موسیقی سیکھنا شروع کی ہے،مجھے کلاسیکی موسیقی سے بہت لگائو ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا تھا اسی وجہ سے میں نے  کچھ عرصہ کے لیے بریک لی۔ 

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان  نے ایک سوال  کے جواب میں کہاکہ  رومینٹک کہانی کے حساب سے اگر مرکزی کردار میں سوٹ کروں گا تو  میں فلم ضرور کروں گا ۔ان کاکہنا تھا کہ  جو میری عمر ہے اس میں رومینس کرنا عام بات نہیں ہے۔

بالی وڈ سٹار نے کہا کہ میں ہر قسم کے کردار کرنا چاہوں گا بس میری عمر کے مطابق ہونا چاہیے۔ فلم میں مجھے اچانک 18 سال کا دکھا دیا جائے ایسا کردار ادا نہیں کرنا چاہوں گا۔ عمر کے مطابق کردار کا سوٹ کرنا ضروری ہے۔کوشش ہوتی ہے مختلف قسم کے کردار ادا کرتا رہوں۔

مصنف کے بارے میں