Get Alerts

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف جولائی اور اگست میں ہونے والی وائٹ بال کرکٹ سیریز کا شیڈول اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا کے بروورڈ کاؤنٹی، فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ تینوں میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو منعقد ہوں گے۔ اس کے بعد، تین ون ڈے میچز ٹرینیڈاڈ کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 8، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔

ٹیگز: