Get Alerts

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس دوبارہ معطل

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس دوبارہ معطل

کوئٹہ : بلوچستان سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس دوبارہ معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن جانے والی چمن پیسنجر ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس کر دی جائے گی۔ ٹرین سروس کو "ناگزیر وجوہات" کی بنا پر معطل کیا گیا ہے، تاہم حکام نے ان وجوہات کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ بلوچستان سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ سے محکمہ ریلویز کو 30 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

ٹیگز: