Get Alerts

چین نے ایران کے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے حق کی حمایت کردی

چین نے ایران کے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے حق کی حمایت کردی

بیجنگ  : چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے کہا ہے کہ چین ایران کے جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب سے بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہی۔

چینی نائب وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں مزید کہا کہ چین ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پابندیوں کے نفاذ سے ایران پر دباؤ ڈالنے کے بھی خلاف ہے۔

لیو بن نے ایران کے جوہری مسئلے کے مناسب حل کے لیے چین کی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ٹیگز: