Get Alerts

پاکستان کا مقبوضہ علاقوں میں یو این قراردادوں اور انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ

پاکستان کا مقبوضہ علاقوں میں یو این قراردادوں اور انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ

نیویارک : پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یو این قراردادوں کی پاسداری اور انسانی حقوق کا خیال رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں اور 5 اگست 2019 کو مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں، کرفیو کی وجہ سے سیاحت اور دیگر شعبے بری طرح متاثر ہیں، اور مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور سماجی زندگی متاثر ہو رہی ہے، جو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی ہے۔

ٹیگز: