Get Alerts

آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں اثرات سامنے آنا شروع ، بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں اثرات سامنے آنا شروع ، بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

کوئٹہ :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن ردّالفتنہ کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں علاقے کے بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں امن کی بحالی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

ماضی میں دہشت گردی، لوٹ مار اور جرائم میں ملوث ایک گروہ کے رہنما میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ریاست پاکستان کے سامنے سرنڈر کر لیا۔ سرنڈر کرنے والے گروہ کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تھا۔

میراک خان چکرانی نے اپنے شدت پسند گروہ کے خلاف چکرانی امن فورس میں شمولیت کا اعلان بھی کیا، جو بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

آپریشن ردّالفتنہ کی حکمت عملی کی کامیابی سے بلوچستان کے دیگر شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر بھی جلد ریاست کے سامنے سرنڈر کر سکتے ہیں، جس سے علاقے میں امن و سکون کی فضا مزید مستحکم ہو گی۔

ٹیگز: