پاکستان اور چین کے درمیان فوجی مشقیں وارئیرز 6 کھاریاں میں اختتام پذیر

پاکستان اور چین کے درمیان فوجی مشقیں وارئیرز 6 کھاریاں میں اختتام پذیر
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی:پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں  وارئیرز 6 کھاریاں میں اختتام پذیر ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چینی افواج کے درمیان فوجی مشقیں وارئیرز 6 کھاریاں میں اختتام پذیر ہوگئیں۔

فوجی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و فوجی تعاون کا حصہ ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج کی سپیشل فورسز کے اہلکاروں اور چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے اہلکاروں نے مشقوں میں بھرپور حصہ لیا ۔

فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فوجی اور دفاعی سطح پر تجربات کا باہمی سطح پر تبادلہ کرنا ہے  ، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایوایلیویشن لیفٹیننٹ جنرل شیر افغن فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔