نئی دہلی ، ایک اور خاتون زیادتی کے بعد قتل

نئی دہلی ، ایک اور خاتون زیادتی کے بعد قتل
سورس: File photo

نئی دہلی ،بھارت میں ایک اور خاتون اجتماعی زیادتی کےبعد قتل ہوگئی ۔ خاتون سے زیادتی کا واقعہ اس مرتبہ بھارتی ریاست اترپردیش میں ہوا جہاں تین افراد نے 55 سالہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش جنگل میں پھینک دی ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاؤں میں شام کے وقت  55 سالہ خاتون عبادت کی غرض سے مندر جارہی تھی کہ راستے میں تین افراد اس کو زبردستی  ویرانے میں لے گئے ۔ تینوں افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا  اور پکڑے جانے کے ڈر سے خاتون کا گلہ دبا کر ہلاک کردیا ۔ 

خاتون کی لاش ایک جوہڑ کے کنارے پائی گئی جس کے اوپر ایک کوٹ رکھا گیا تھا  ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کوٹ کے ذریعے ہی پولیس ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ۔ زیادتی کے بعد ایک ملزم نے اپنا کوٹ خاتون کے جسم پر ڈال دیا تھا ۔  پولیس نے چھان بین سے کوٹ کے ذریعے ایک شخص کی نشاندہی کرلی جس کو گرفتارکرلیا گیا اورتحقیقات میں باقی دو ملزمان کا بھی پتہ چلا لیا گیا ۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تیسرے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ خاتون کے اندرونی حصوں پر بھی تشدد  کے اثرات ملے ہیں ۔ خاتون کی موت بہت زیادہ خون بہنے کے باعث ہوئی ۔