Get Alerts

بنوں پی ڈی ایم جلسہ :حکومت عام شہری کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ، مولانا فضل الرحمان

بنوں پی ڈی ایم جلسہ :حکومت عام شہری کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ، مولانا فضل الرحمان
سورس: سکرین شارٹ

بنوں ، چیئرمین پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس جلسہ میں شرکت کرکے بنوں کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے ۔ 1

پی ڈی ایم کی قیادت نے قوم کو آزادی اور جمہوریت کا راستہ دکھایا ہے ۔ بنوں میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا منشور ہے کہ آئین کی اسلامی دفعات پر عمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان کو اسلامی ریاست کے طورپر متعارف کروایا جائے گا ۔ کٹھ پتلی حکومت کو عوام کے سمندر میں غرق کرکے چھوڑیں گے ۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مچھ سانحہ کی شدید مذمت کرتا ہوں ہزار ہ برادری کے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا ۔ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ بتایا جائے کہ آج اسلام آباد اتنا غیر محفوظ کیوں ہے ۔ 

جلسہ سے خطاب کرتے ہوۓمسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو عوام کی فکر ہوتی تو وہ مچھ میں ہلاک  ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرنے جاتے احسن اقبال نے کہا کہ یہ وزیراعظم الیکٹیڈ نہیں تھا سلیکٹیڈ تھا لیکن اب ریجیکٹیڈ ہوچکا ہے ۔ہزارہ میں لوگ میتیں سڑکوں پر رکھ کر بیٹھے ہیں او ر عمران خان ضد لگا کر بیٹھا ہے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس دور میں ہم نے مسائل کے انبار دیکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ کا دور تھا تو پاکستان دنیا میں ٰسب سے تیز بڑھتی ہوئی ٹاپ فائیو  معیشتوں میں سے ایک تھا لیکن آج سب ملکوں سے پیچھے رہ گیا ۔آج  افغانستان کی کرنسی بھی مضبوط ہوچکی ہے ۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان شہیدوں کے لہو کی امانت ہے  پاکستان کا مقدر غربت بیروزگاری ناانصافی نہیں ہے ۔ پاکستان اس لئے بنایا تھا کہ اپنے نبی کے اصولوں پر ایک ریاست بناکر دنیا کو بتا سکیں کہ اکیسویں صدٰی میں مسلمان ایک ریاست بنا کر چلا سکتے ہیں ۔ 

ٹیگز: