کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں ۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں مزید چھ سو کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولے کی قیمت ایک لاکھ سولہ ہزار چھ سو روپے ہو گئی ہے۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کے بعد قیمت ننانوے ہزار 966 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت سات امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں نئی سونے کی قیمت ایک ہزار 955 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔