آئی سی سی کی نئی عالمی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی کی نئی عالمی ٹیسٹ رینکنگ جاری
کیپشن: آئی سی سی کی نئی عالمی ٹیسٹ رینکنگ جاری

دبئی  :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں نیوزی لینڈ تاریخ میں پہلی بار پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ 

آسٹریلیا پہلے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ بھارت کا ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرا نمبر، انگلینڈ چوتھے پر موجود ہے۔ ساؤتھ افریقہ کا پانچواں اور سری لنکا کا چھٹا نمبر پر براجمان ہے۔ 

نیوزی لینڈ سے وائٹ واش ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ ویسٹ انڈیز آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔ 

بشکریہ: نئی بات