عمران خان کی حکومت آصف زرداری کی مرہون منت ہے: مصطفیٰ کمال

عمران خان کی حکومت آصف زرداری کی مرہون منت ہے: مصطفیٰ کمال
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آصف زرداری کی مرہون منت ہے۔ پیپلز پارٹی اسی لیے وفاقی حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے۔ ملک میں ڈکٹیٹرشپ خالص ہے نہ جمہوریت خالص ہے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  پیپلز پارٹی 1971 میں ادھر تم اور ادھر ہم کا نعرہ لگانےوالی جماعت تھی۔ پیپلز پارٹی سندھ کو اپنی ذاتی جاگیر بنا رہی ہے اور اسے کوئی روکنےوالا نہیں۔ جتنی دیر میں عمران خان کی حکومت ہوش میں آئے گی بہت زیادہ نقصان ہوچکاہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ 13سال میں10 ہزار 242 ارب روپے کراچی پر خرچ ہوئے ۔ آج کراچی کا حال آپ  کے سامنے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سیوریج اور واٹرلائنز،کچرا اٹھانے کے انچارج بن چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی قانون میں ترمیم سے تمام ہسپتال بلدیاتی حکومت سے چھین لیے۔ کراچی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا چیئرمین میئر کو بنادیا ہے جس کا شورمچا ہوا ہے۔ کے ڈی اے کو میئر کراچی سے زیادہ اختیارات حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد آنے کی میری خاص وجہ ہے۔ میرے پاس ایک دستاویز ہے جس کی تفصیلات بتانےجارہا ہوں۔  یہ دستاویز سندھ کے بلدیاتی حکومت کے قوانین سے متعلق ہے۔  یہ سندھ کا لوکل ایشو نہیں بلکہ پاکستان کی قومی سلامتی اور معیشت کا مسئلہ ہے۔ 

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ  سندھ حکومت کو 13 سال میں 10 ہزار 242 ارب روپے وفاق سے ملے۔ آج سندھ انسانوں کے رہنے کیلئے بدترین جگہ بن چکا ہے۔  اپنے دور میں کراچی پر 300 ارب روپے خرچ کئے۔

مصنف کے بارے میں