لاہور :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا موجودہ حکومت نے لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیا،ملک کے جتنے برے حالات اب ہیں پہلے کبھی نہ تھے ،عوام اس حکومت سے فوری نجات چاہتےہیں ،ملک کے مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور صرف جمہوریت ہے،27فروری کو ہم کراچی مزار قائد سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے،ہم عوام کو مزید اس نااہل حکومت کے آسرے پر نہیں چھوڑ سکتے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا غریب اور عوام دشمن حکومت نے ملکی معیشت کا بُرا حال کر دیا ہے ،لاہور میں پارٹی کی کورکمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا سندھ میں بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کررہےہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اختیارات دئیے ہیں ، چھینے نہیں،چاہتے ہیں کہ تبدیلی آئے اورصوبوں کو حقوق ملیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا لاہور میں پی پی کی بنیاد رکھی گئی، یہیں سے حکومت کے خاتمے کا آغاز کریں گے،ہم اس حکومت کے خاتمے کا اجلاس ہم اسی شہر سے کریں گے جہاں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی،انہوں نے کہا اس حکومت نے تاریخی غربت اورمہنگائی کی جس کی مزاحمت کرتے ہیں،حکومت نے زرعی بحران اور گیس بحران پیدا کیا،کسانوں کو پیش آنے والے مسائل اور گیس بحران کی بھی مذمت کرتےہیں،پیپلزپارٹی ملک میں تاریخی مہنگائی کی شدید مذمت کرتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا نالائق اور نااہل حکومت کو ملک پر مسلط کیا گیا،اب مزید ایک دن بھی عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،27فروری کو ہم کراچی مزار قائد سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے،ہم عوام کو مزید اس نااہل حکومت کے آسرے پر نہیں چھوڑ سکتے،امید ہے حکومت اور کوئی ادارہ ہماری جدوجہد میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی۔