Get Alerts

اگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہوجائیں گے ،عمران خان

 اگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہوجائیں گے ،عمران خان

لاہور :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹٰی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب  اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کےلیے تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیارکرلی ہے، پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے عمران خان کو صوبائی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کےحوالےسے بریفنگ دی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے  11 جنوری سے قبل اعتماد کے ووٹ کو یقینی بنانے  کی ہدایت کی ہے۔

 
 
 
 

ٹیگز: