کوئٹہ و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سورس: file

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 98 کلو میٹر تھی۔ 

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا جنوب مغربی حصہ تھا۔ 

 زلزلےکے جھٹکوں سے خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  شہر میں  زلزلے کے جھٹکے 11بجکر 18منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے ے باعث تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں موصول ہوئیں۔ 

مصنف کے بارے میں