سینیٹ کیا اقوام متحدہ بھی قرارداد منظور کرلے انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے: بلاول بھٹو

سینیٹ کیا اقوام متحدہ بھی قرارداد منظور کرلے انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے: بلاول بھٹو

لاہور : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ کیا اقوام متحدہ بھی قرار داد منظور کرلے انتخابات پھر بھی 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ پنجاب کو پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے یہاں جنرل ضیاء اور جنرل حمید گل نے دو سیاسی جماعتیں مسلط کیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کی سڑکوں پر گھوم رہاہوں مسائل دیکھے ہیں ۔لاہور میں سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔تاثر دیاجارہاہے کہ لاہور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ سب سے زیادہ ترقیاتی کاموں کی لاہور میں ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے 8فروری کوالیکشن پتھر پر لکیر قراردیا،ہمیں اس پر اعتماد ہے۔ سینیٹ چھوڑ کر یواین سے قرارداد منظور کرالیں ،الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے ۔لاہور سے الیکشن لڑنے کا مقصد یہ ہے کہ پیپلز پارٹی لاہور کو اپنا سمجھتی ہے۔ سازش کے ذریعے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے محروم کیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں