Get Alerts

کراچی میں پولیس مقابلے: 3 ڈاکو ہلاک، 7 گرفتار، ایک فرار

کراچی میں پولیس مقابلے: 3 ڈاکو ہلاک، 7 گرفتار، ایک فرار

کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان چار مبینہ مقابلے ہوئے، جن کے نتیجے میں تین ڈاکو ہلاک، چھ زخمی اور مجموعی طور پر سات گرفتار ہو گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

پہلا واقعہ جہان آباد، پاک کالونی میں پیش آیا، جہاں تین ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، مگر دورانِ علاج وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت گلاب خان، حنیف اور سلیمان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا۔

دوسرا واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے تاج پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ چھیپا حکام کے مطابق گرفتار ملزم عزیز اللہ کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، اور اس کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

ٹیگز: