Get Alerts

کینیڈا کی جانب سے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کا اعلان

کینیڈا کی جانب سے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کا اعلان

اوٹاوا: سیاحت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نئے فیصلے کے تحت، اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوراگوئے کے شہری اب مخصوص شرائط پوری کرنے کی صورت میں کینیڈا کا سفر بغیر ویزا کر سکیں گے۔

اس اقدام کے تحت، وہ مسافر جو پچھلے 10 برسوں میں کینیڈا کا ویزا حاصل کر چکے ہوں یا جن کے پاس امریکہ کا درست نان امیگرنٹ ویزا موجود ہو، وہ بغیر ویزا کینیڈا آ سکتے ہیں اور چھ ماہ تک قیام کر سکتے ہیں۔

کینیڈا نے اس کے ساتھ ساتھ اپنے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (eTA) پروگرام کو مزید ممالک تک بڑھا دیا ہے، تاکہ قلیل مدتی دوروں کے لیے داخلے کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔ eTA ایک ڈیجیٹل اجازت نامہ ہے جو ویزا فری ممالک کے شہریوں کے لیے لازمی ہوتا ہے۔

کینیڈا کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد عالمی سطح پر سیاحت کو بڑھانا، بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا اور کینیڈا کو عالمی مسافروں کے لیے مزید پرکشش بنانا ہے۔

ٹیگز: