جمہوریت کوچورسیاستدانوں سےخطرات لاحق ہیں، شیخ رشید احمد

جمہوریت کوچورسیاستدانوں سےخطرات لاحق ہیں، شیخ رشید احمد
کیپشن: Image Source: Sheikh Rashid Twitter Account

لاہور:وفاقی وزیرریلوےشیخ رشیداحمدنے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہا کہ ریلوے  نےاس سال32ارب کمائے،4ارب کاخسارہ ہے،ریلوےکامجموعی خسارہ بتدریج کم ہورہاہے، رائل پام کاانتظام سنبھال لیاہے، 7لاکھ مسافربڑھے ہیں، کوشش ہےریلوےآئندہ اپنابجٹ خودپیش کرے۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں فاروڈ بلاک اس ماہ بن جائےگا۔ چیئرمین سینیٹ کےرہنےیانہ رہنےسےکوئی فرق نہیں پڑتاہے،جوبھی چیخ رہاہےتوسمجھ لیں اس کی گرفتاری قریب ہے، ن لیگ کےپنجاب اسمبلی سے37اراکین فاروڈبلاک کیلئےتیارہیں۔ فاروڈبلاک کیلئے17ممبرزمزیدچاہئیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کہہ رہےہیں کہ 90دن کاریمانڈلےلو،جمہوریت کوچورسیاستدانوں سےخطرات لاحق ہیں، ان کامسئلہ ایک ہفتےمیں2ملاقاتوں کاہے۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف بری طرح پھنس گیا ہے، مریم نوازکےجلسہ سےکوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان نے کہا ہے کہ ان کو لندن جانےدو۔ہرپارٹی میں چینی اورآٹےکامافیاہےوزیر اعظم نے کسی بزنس کیس میں ملوث نہیں ہے، بلاول سےلائن ملتی جارہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو100فیصدمریم نوازمروائےگی۔ فاروڈبلاک کیلئےایم این اےکی تعدادآٹےمیں زیرےکےبرابرہے، شہبازشریف کواپوزیشن لیڈربناکرسازش کی گئی۔

 شیخ رشید نے اسحاق ڈار کی واپسی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی پیش گوئی 15دن کےاندراندراسحاق ڈارکوواپس لایاجاسکتاہے، سب سےسینئرسیاستدان ہوں،سوچ سمجھ کربات کرتاہوں۔