کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے نکلا ہوں :بلاول بھٹو زرداری

کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے نکلا ہوں :بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: image by facebook

ڈی آئی خان :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے نکلا ہوں ، ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو جینے کا شعور دیا ، میں عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے نکلا ہوں ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈی آئی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سر زمین پاکستان کا دفاع کرتے رہیں گے ، کے پی میں جتنے منصوبے لگے ان میں زیادہ تر ذوالفقار علی بھٹو شہید اور پیپلزپارٹی نے لگائے .

انھوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ایک آمر کا مقابلہ کیا ، ذوالفقار علی بھٹو نے اصلاحات کیس اور غریبوں کو روزگار دیا ، محترمہ بے نظیر بھٹو نے ایف سی آر کیخلاف آواز اٹھائی ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک شہادت کا رشتہ بھی ہے کوئی آپ کے درد کو نہیں سمجھ سکتا جس طرح میں سمجھ سکتا ہوں کیونکہ میں بھی اسی آگ کے دریا سے گزرا ہوں ۔

بلاول نے کہا کہ میں شہیدوں کا مشن کا پورا کرنے کے لیے اس سرزمین پر کھڑا ہوں ، ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ ہمارے پیاروں کو کیوں چھینا گیا؟