پاکستان میں کورونا سے مزید 25 افراد انتقال کر گئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 25 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی ۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں 37 ہزار 364 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ ، 64 ہزار ، 490 تک پہنچ چکی ہے ۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 0.9 رہی ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 1.1، فیصل آباد میں0.9، گجرانوالہ میں 0.3 اور بہاولپور میں 0.8 ریکارڈ کی گئی ۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 162 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ٹوٹل تعداد 347,014 ہو گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 327,976 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8,145 رہ گئی ۔

گزشتہ روز صوبہ بھر میں کل 10 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 10,786 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا سے 3 اموات ہوئیں ۔ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 5،741,177 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 72، راولپنڈی میں 28، رحیم یار خان میں 10، بہاولپور میں 6، وہاڑی میں 6، فیصل آباد میں 5 اور سرگودھا میں 5 کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ سیالکوٹ میں 4، گجرانوالہ میں 3، ملتان میں 3 جبکہ ڈیرہ غازی خان، گجرات، خانیوال، لیہ، ساہیوال، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 دو مثبت کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، ناروال اور اوکاڑہ میں ایک ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا ۔