امریکا نے بگرام ائر بیس خاموشی سے رات کے اندھیرے میں خالی کی

امریکا نے بگرام ائر بیس خاموشی سے رات کے اندھیرے میں خالی کی

واشنگٹن: امریکا نے بگرام ائر بیس رات کی تاریکی میں خاموشی سے  بغیر بتائے خالی کیا ،

تفصیلات کے مطابق امریکی فوج نے روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بند کیں جب کہ اس حوالے سے نئے افغان کمانڈرکو آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔

افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے نئےکمانڈرکو امریکی افواج کی روانگی کا 2 گھنٹے بعد علم ہوا۔

بگرام ہوائی اڈے کے نئے افغان کمانڈر جنرل میر اسداللہ کوہستانی نےخبرکی تصدیق کرتے ہوئے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جب ہم نےسنا کہ امریکی فوج نے بگرام ہوائی اڈہ خالی کردیا ہے تو ہم اسے افواہ سمجھے لیکن صبح 7 بجےکےقریب معلوم ہوا کہ امریکی فوجی واقعی جاچکے ہیں۔

افغان فوجی حکام کا کہنا ہےکہ امریکی فوج کے بگرام ہوائی اڈہ چھوڑنے کے بعد وہاں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی، اگرامریکی اہلکارہوائی اڈہ خالی کرنے سے پہلے بتاتے تو لوٹ مار سے بچا جاسکتا تھا۔