بھارتی اداکارہ علاج کے لئے گاڑی اور زیورات بیچنے پر مجبور

بھارتی اداکارہ علاج کے لئے گاڑی اور زیورات بیچنے پر مجبور
سورس: file photo

ممبئی : بھارتی ٹیلی ویژن شوز اور فلموں کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی اپنے زیورات بیچنے پر مجبور ہوگئیں ، ان کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں سخت مالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق شگفتہ علی کا کہنا تھا کہ  اپنے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

شگفتہ علی نے کہا کہ وہ اپنے میڈیکل بلز اور گھریلو اخراجات پورے کرنے میں ناکام ہورہی ہیں ان کو رقم  کی فوری ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپنے علاج معالجے کے لئے انہوں نے اپنی کار بھی بیچ دی ہے اور ان کو مزید علاج کے لئے رقم کی ضرورت ہے ۔

شگفتہ علی پچھلے 32 برس سے شوبز کی دنیا سے جڑی ہیں اور متعد د ٹی وی سیریلز ، ڈرامو ں اور شوز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

یا د رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت اور بالخصوص ممبئی کی فلم انڈسٹری میں کام بند ہونے کی وجہ سے فلمی صنعت کے کافی لوگ ان دنوں بیکار ہیں جس کی وجہ سے ان کے پاس موجود اپنی بچتیں ختم ہوچکی ہیں اور وہ دیگر کی جانب مدد کے لیے دیکھ رہے ہیں۔