گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

 کراچی: لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے پیکانٹو آٹومیٹک کی قیمت 2 لاکھ روپے بڑھا کر 38 لاکھ 25 ہزار روپے کردی تاہم پیکانٹو (مینویل) کی قیمت 33 لاکھ 50 روپے پر برقرار ہے۔

 اسٹانک ای ایکس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو 53 لاکھ 50 روپے میں دستیاب ہے، تاہم اسٹانک ای ایکس پلس کی قیمت اضافے کے بعد 60 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی جو اس سے قبل 59 لاکھ 30 ہزار روپے کی تھی۔

اسپورٹیج الفا، ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک ایڈیشن کی قیمتوں میں بالترتیب بڑھا کر 73 لاکھ، 81 لاکھ 90 ہزار، 88 لاکھ 20 ہزار اور 93 لاکھ مقرر کر دی گئیں، جو اس سے قبل 70 لاکھ 50 ہزار، 79 لاکھ 40 ہزار، 85 لاکھ 70 ہزار اور 90 لاکھ 50 ہزار میں دستیاب تھیں۔

سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی اور 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی کی قیمتیں ایک کروڑ 4 لاکھ اور ایک کروڑ 13 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 8 لاکھ اور ایک کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار روپے کر دی گئی، کمپنی نے کارنیول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جو ایک کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار میں دستیاب ہے۔

یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے بھی موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 24 ہزار سے 29 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا، جبکہ مجاز ڈیلرز کو لکھے خط میں اس کی وجہ نہیں بتائی گی۔

یاماہا وائی بی 125 زی (لال / کالی)، وائی بی 125 زی ڈی ایکس (لال، کالی اور گرے)، وائی بی آر 125 (لال، نیلی اور کالی) اور وائی بی آر 125 جی (میٹ گرے اور میٹ نارجی) کی نئی قیمت بالترتیب 3 لاکھ 80 ہزار 500 روپے، 4 لاکھ 19 ہزار، 4 لاکھ 36 ہزار اور 4 لاکھ 39 ہزارہوگی، جو اس سے قبل 3 لاکھ 56 ہزار، 3 لاکھ 91 ہزار 500، 4 لاکھ 7 ہزار اور 4 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔

واضح رہے  انٹر بینک میں دو روز کی گراوٹ کے بعد مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر آج جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی  سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 91 پیسے سستا ہو گیا جس  کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 276 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔