موسلا دھار بارش،ایئر پورٹ پرحفاظتی انتظامات ،طیاروں کی منتقلی کا حکم

موسلا دھار بارش،ایئر پورٹ پرحفاظتی انتظامات ،طیاروں کی منتقلی کا حکم

کراچی:موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایئر پورٹ پرحفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور طیاروں کی منتقلی کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ کراچی میں موسلادھار بارش کے خدشات کے  پیش نظر ہلکے وزن کے  طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے کراچی ایئر پورٹ پر حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کیلیے الرٹ جاری کیا ہے۔ سی اے اے کے حکم نامے کے مطابق    ہلکے وزن کے طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور رن ویز اور ٹارمک ایریا میں کسی بھی تصادم کے خدشے کا باعث بننے والے آلات کو حساس مقامات سے جتنا ممکن ہوسکے دور رکھا جائے۔حشرات الارض کے خاتمے کے لیے سپرے کویقینی بنایا جائے اور طیاروں سے  پرندوں کو دوررکھنے کے لیےاضافی برڈ شوٹرزتعینات کیے جائیں۔

ایئر فیلڈ لائٹنگ پارٹی رن ویز اوراطراف میں موجود تمام برقی آلات کی کاکردگی کو یقینی بنائیں۔ بارش کے دوران محفوظ آپریشن کے لیے رن وے کی رگڑ/بریکنگ ایکشن کا تعین کرنے کے لیے ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہیں۔بین الاقوامی اور ملکی سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاؤ ممکن بنایا جائے۔ رن ویز کے اطراف میں ہرقسم کے گڑھوں کوبھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں