سردار ایاز صادق کو اہم ذمہ داری مل گئی 

سردار ایاز صادق کو اہم ذمہ داری مل گئی 

اسلام آباد :پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات  کے اجلاس میں سردار ایاز صادق کو چیئرمین منتخب کیاگیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا پہلا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں سردار ایاز صادق کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیاہے۔  کمیٹی نے پرانی انتخابی اصلاحات کمیٹیوں کی دستاویزات طلب کی ہیں۔  سیکرٹری پارلیمانی امور کو ہر اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا  انتخابی اصلاحات کمیٹی تاخیر سے بنی اور وقت کم ہے، ہمارے پاس صرف 10 روز ہیں، ہم نے جلد انتخابی اصلاحات کا کام مکمل کرنا ہے۔  13 اگست سے پہلے ان اصلاحات کو دونوں ہاؤسز سے منظور کرانا ہے۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے ٹی او آرز بنائیں گے، ایک میراتھن سیشن رکھیں گے جس کو شق وار دیکھیں گے۔

سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کمیٹی نے مردم شماری سمیت دیگر امور کو دیکھناہے، مردم شماری ٹھیک ہوگی تو الیکشن ٹھیک ہوں گے، وفاقی وزیر نوید قمر کاکہنا تھا کہ ممبران کو پہلے تازہ ترین الیکشنز ایکٹ فراہم کر دیں جو پہلے ہی الیکشنز ایکٹ میں ترامیم آئی ہیں ان کو تجاویز میں شامل کریں۔

مصنف کے بارے میں