Get Alerts

جلسے کے این او سی منسوخی  پر پی ٹی آئی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر

 جلسے کے این او سی منسوخی  پر پی ٹی آئی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترنول جلسے کے این او سی منسوخی  پر پی ٹی آئی نے  اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست اخونزداہ حسین یوسفزئی کی جانب سے دائر کی گئی ۔درخواست میں چیف کمشنر ، ڈی سی ، آئی جی کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ   ایس ایچ او تھانہ ترنول اور دیگر  کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت این او سی معطل کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔

ٹیگز: