Get Alerts

مریم نواز نے ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘سکیم کی قرعہ اندازی مکمل کر دی، خوش نصیب  کو ٹیلیفون کرکے مبارکباد 

مریم نواز نے ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘سکیم کی قرعہ اندازی مکمل کر دی، خوش نصیب  کو ٹیلیفون کرکے مبارکباد 


لاہور:لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’اپنا کھیت اپنا روزگار‘‘ سکیم کی قرعہ اندازی مکمل کر دی، جس کے بعد کامیاب امیدواروں میں زرعی زمین کی الاٹمنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے ایک خوش نصیب امیدوار کو خود ٹیلیفون کرکے مبارکباد دی اور اسے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق آگاہ کیا۔

سکیم کے تحت نوجوانوں اور کسانوں کو 20 سال کے لیے 4 ایکڑ زرعی زمین کاشت کے لیے فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے کاشت کے اخراجات کے لیے 2 لاکھ روپے مالی معاونت بھی دی جائے گی۔اس سکیم کے لیے 20 ہزار سے 30 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے مستحق افراد کا انتخاب مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور زرعی شعبے میں پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی ہے کہ مزید زمین کی دستیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس اسکیم سے مستفید ہو سکیں۔

ٹیگز: