Get Alerts

حماس کا غزہ کی انتظامیہ سے دستبردار ہونے کا اعلان، دو دہائیوں پر مشتمل حکومتی کمیٹی تحلیل

حماس کا غزہ کی انتظامیہ سے دستبردار ہونے کا اعلان، دو دہائیوں پر مشتمل حکومتی کمیٹی تحلیل

غزہ: فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ کی انتظامیہ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی دو دہائیوں سے قائم حکومتی کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق غزہ کا سول انتظام اب ایک ٹیکنوکریٹک نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ کے حوالے کیا جا رہا ہے، جو شہری امور کی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

غزہ کے حوالے سے جاری بیان میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہ مل سکے۔

حماس کے مطابق یہ اقدام انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور زمینی حقائق کے مطابق شہری نظم و نسق کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔

ٹیگز: