عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا بلا لیا

عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا بلا لیا
کیپشن: پارٹی ٹکٹ نہ ملنے اور اس کے بعد کی صورت حال پر عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا طلب کر لیا۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق معروف ٹی وی اینکر کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے اور اس کے بعد کی صورت حال پر عمران خان نے عامر لیاقت کو بنی گالا طلب کیا ہے۔ عمران خان نے عامر لیاقت سے اس معاملے پر ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی فیصلے میں جلد بازی سے کام نہ لیا جائے اور عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کا اختیار کسی ایک شخص کے پاس نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: 'ریحام کی کتاب سے متعلق عمران یا ان کے لوگوں کو معلوم ہو گا'

قبل ازیں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عامر لیاقت نے طنزیہ ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ میں تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا۔

عامر لیاقت نے پارٹی کے ایک عہدیدار کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں