مانسہرہ میں گاڑی کھائی میں جاگری،7 افراد جاں بحق

مانسہرہ میں گاڑی کھائی میں جاگری،7 افراد جاں بحق
کیپشن: مانسہرہ میں گاڑی کھائی میں جاگری،7 افراد جاں بحق
سورس: file

مانسہرہ:  خیبر پختونخوا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے، لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

   مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ گوجرہ پل سے پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو خواتین اور ایک کم سن بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ تین کم سن بچے شدید زخمی ھو گئے ہیں۔ 

مقامی لوگوں ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو کر کے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔حادثے میں جاں بحق افراد اور خواتین کا ایک ہی علاقے سے تعلق ہے۔