Get Alerts

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

غزہ  : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ وہ سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

خلیل الحیا کے مطابق، حماس نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی پیش کردہ جنگ بندی تجاویز کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا بلکہ ان میں چند تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حماس ایسی کوشش کی حمایت کرے گی جس کا مقصد ایک پائیدار جنگ بندی معاہدہ حاصل کرنا ہو۔ ان کے بقول، حماس اس وقت بھی ثالثی کرنے والے ملکوں سے رابطے میں ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب اسرائیل پہلے ہی امریکی جنگ بندی معاہدے پر رضامندی ظاہر کر چکا ہے، تاہم حماس نے اب تک اس معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔

ادھر لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے حملے کیے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

غزہ کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ اسرائیل کی جانب سے پناہ گزین کیمپوں اور الالہی ہسپتال پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 52 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اب تک جاری جنگ میں غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 54 ہزار 677 ہو چکی ہے۔ 

ٹیگز: