Get Alerts

بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے چار تجاویز تیار

بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے چار تجاویز تیار

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے چار تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ حتمی منظوری بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ دے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی بنیادی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمومی مہنگائی کے تناظر میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، گذشتہ دو ایڈہاک ریلیف میں سے ایک کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، آرمڈ فورسز کو مجوزہ کنٹری بیوٹری پنشن سکیم سے مستثنیٰ رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو اتحادی جماعتوں کی جانب سے بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ٹیگز: