غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پناہ گزین کیمپوں اور ال اہلی ہسپتال کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کارروائیاں نہ صرف غزہ بلکہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں تک پھیل گئی ہیں، جہاں کئی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ ان کی جماعت جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کو مکمل طور پر مسترد نہیں کرتی، بلکہ ان میں کچھ ترامیم کی خواہش رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس جنگ بندی مذاکرات کے ایک نئے، سنجیدہ مرحلے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔