لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی اور اس موقع پر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نماز کے بعد مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کا دل ہمیشہ وطن کے ساتھ دھڑکتا ہے، اور دعا ہے کہ پاکستان ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن، استحکام اور خوشیوں کا دور دورہ ہو۔انہوں نے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔