Get Alerts

گلگت بلتستان میں ہر طرف 'شیر' کی آوازیں، مسلم لیگ (ن) کو عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں: عظمیٰ بخاری

گلگت بلتستان میں ہر طرف 'شیر' کی آوازیں، مسلم لیگ (ن) کو عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گلگت بلتستان کے انتخابی معرکے کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان میں ہر طرف 'شیر، شیر' کی آوازیں آ رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ہمیشہ عوامی خدمت پر مبنی رہی ہے اور عوام ہمیں ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں، جبکہ مخالفین ن لیگ پر کیچڑ اچھال کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ گواہ ہے کہ وہاں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی دوسری سیاسی جماعت نے ترقی کی ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔ خطے میں ہونے والے تمام بڑے ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت کی یادگار ہیں۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا ووٹ بینک اب بالکل صفر ہو چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اب یہ شور مچا رہے ہیں کہ انہیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جن کے اپنے امیدوار بھی پورے نہیں ہیں، وہ اپنی یقینی شکست کو سامنے دیکھ کر قبل از وقت دھاندلی کا واویلا کس منہ سے کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کے نشان 'شیر' پر ہی اعتماد کریں گے۔

ٹیگز: