Get Alerts

چین میں روبوٹ کو بطور رپورٹر ملاز مت مل گئی

چین میں روبوٹ کو بطور رپورٹر ملاز مت مل گئی

بیجنگ: چین کے روبوٹس اب صحافت کے میدان میں بھی قدم جمانے لگے ہیں۔

چین میں روبوٹس نے جہاں مختلف شعبوں میں انٹری دی وہیں اب وہ صحافت کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔چینی میڈیا کمپنی نے روبوٹ کو بطور انٹرن رپورٹر ملازمت پر رکھ لیا ہے، جو چین میں ہونے والی سالانہ تقریب کی کوریج بھی کرے گا۔

'انسپائر 'نامی یہ روبوٹ معروف شخصیات سے انٹر ویو لینا اور کسی بھی موضوع کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔