پشاور یونیورسٹی ، طالبات کے لیے شلوار قمیض پہننا لازمی قرار

  پشاور یونیورسٹی ، طالبات کے لیے شلوار قمیض پہننا لازمی قرار

پشاور: یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرادیاگیاہے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائے گئے ڈریس کوڈ کے تحٹ طالبات کو شلوار قمیض کے علاوہ کوئی دوسرا لباس زیب تن کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ 

پشاور یونیورسٹی کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردی اعلامیے کےتحت طالبات اپنے پسندیدہ رنگ کی قمیض کے ساتھ سفید شلوار پہنیں گی لیکن ان کے لیے لازمی ہوگا کہ قمیض کے اوپر سفید رنگ کا لیب کورٹ یا چیسٹ کورڈ پہنیں ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباکو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سادہ اور مہذب لباس کے ساتھ چیسٹ کارڈ پہنیں ۔